Hope to win PSL trophy for Peshawar Zalmi, Carlos Braithwaite
13 نومبر 2020 (11:30) 2020-11-13

کراچی:ویسٹ انڈین آل راونڈر کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا ہے کہ اپنی فرنچائز پشاور زلمی کے لئے پی ایس ایل ٹرافی حاصل کرنے کے لئے پرامید ہوں۔

 سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے برتھ ویٹ نے کہا کہ اپنے پشاور زلمی کے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ میدان میں واپس آنے پر بہت خوشی ہے۔ہم یہاں جیت کے لئے آئے ہیں جو ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم مشکل حالات میں کھیل کے میدانوں کو چھوڑ کر گئے تھے لیکن اب میدان میں واپسی خوشی آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری سکواڈ میں موجود تمام کھلاڑیوں سے ملاقات نہیں ہوئی مگر ہم جانتے ہیں کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے جیت۔ہم ٹرافی سے صرف تین کامیابیوں کی دوری پر ہیں اور ہمارے ذہن میں صرف یہی بات ہے۔

  بریتھ ویٹ نے لاہور قلندر کے خلاف میچ سے قبل پشاور زلمی کے مداحوں کے نام ایک پیغام میں کہا کہ ہماری سپورٹ جاری رکھیں‘ کورونا وباءسے محفوظ ررہنے کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور مجھے امید ہے کہ ہم آپ کو جیت کے ذریعے خوشی کا موقع دیں گے۔ ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر بریتھ ویٹ نے 173 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں 1604 رنز اور 154 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔


ای پیپر