The second wave of Corona intensified, died more people
13 نومبر 2020 (11:18) 2020-11-13

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی اور مزید 37افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نئے کیسز رپورٹ کئے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے ملک بھر میں اموات کی تعداد 7ہزار 92 تک جا پہنچی جبکہ یومیہ کیسز کی تعداد 2ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2ہزار 304 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ متاثرین کی تعداد 3لاکھ 52ہزار 296 ہوگئی اور 3لاکھ، 21ہزار، 563مریض کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہو گئے۔

 آزاد کشمیر میں 5139، بلوچستان میں 16274، گلگت بلتستان 4416، اسلام آباد میں 23122، خیبر پختونخوا میں 41472، صوبہ پنجاب میں 108822 اور سندھ میں 153051 کنفرم کیسز ہیں۔

ایکٹو کیسز کی بات کی جائے تو آزاد کشمیر میں 1209، بلوچستان میں 337، گلگت بلتستان میں 140، اسلام آباد میں 3064، خیبر پختونخوا میں 1643، پنجاب میں 8675 اور سندھ میں 8573 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں 2718، پنجاب میں 2455، خیبر پختونخوا میں 1303، اسلام آباد میں 250، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 155 جبکہ آزاد کشمیر میں 118 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

ملک بھر میں اس مرض کو شکست دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آزاد کشمیر میں 3812، بلوچستان میں 15782، گلگت بلتستان میں 4183، اسلام آباد میں 19808، خیبر پختونخوا میں 38526، صوبہ پنجاب میں 97692 اور سندھ میں 141 760 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر