Opposing batsmen will face bowling from me and Haris Rauf: Shaheen Afridi
13 نومبر 2020 (10:38) 2020-11-13

کراچی:لاہور قلندرز کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچوں میں مخالف ٹیموں کے بلے بازوں کو میری اور حارث رﺅف کی طرف سے جارحانہ باﺅلنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نوجوان باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ 2020 کے پلے آف مرحلے کے لئے تیار ہیں۔ لاہور قلندر نے پلے آف میچوں کے لئے بھرپور تیاری کی ہے۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ اس سال میری کارکردگی اچھی رہی اور اپنی اس کارکردگی کو پی ایس ایل پلے آف میچز میں بھی دہراﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اچھی پرفارمنس سے لاہور قلندرز کو جیت دلانا چاہتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ حارث رﺅف اچھی فارم میں ہیں اور عمدہ باﺅلنگ کر رہے ہیں, ان کے ساتھ باﺅلنگ کرانا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے مخالف بلے بازوں کو خبردار کیا کہ انہیں میری اور حارث رﺅف کی جارحانہ باﺅلنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 شاہین آفریدی نے کہا کہ اس بار کھلاڑی گراﺅنڈ میں تماشائیوں کی غیر موجودگی میں مقابلے کے لئے میدان میں اتریں گے تاہم مجھے امید ہے کہ شائقین اپنے گھروں میں بیٹھ کر ہمیں سپورٹ کریں گے۔ قبل ازیں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اس امید کا اظہار کیا کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل کے پلے آف میچز میں اپنی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔


ای پیپر