مولانا نے دھرنا ختم اور پلان بی شروع کرنے کا اعلان کردیا ,پلان بی ہے کیا ۔۔۔؟
13 نومبر 2019 (19:49) 2019-11-13

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمن نے دھرنا ختم کرنے کاا علان کر دیا

تفصیلات کے مطابق آزادی مار چ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مولانا کا کہنا تھا اب نئے محاذ پر جانے کیلئے تیار ہوجائیں ،آج ہی یہاں سے جائینگے ،ہمارے ساتھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں ،ہم سڑکیں بلاک کرنے والوں کیساتھ ہونگے ،مولا نا فضل الرحمن نے پلان بی کے تحت نئے محاذ پر جانے کا اعلان کیا ۔

دھرنا ختم کرنے کے اعلان کیساتھ ہی نئے محاذ کا اعلان کرتے ہوئے مولانا نے کہا اب نئے محاذ کیلئے روانہ ہونا ہے جس کیلئے ہم آج سے ہی روانہ ہونگے ۔


ای پیپر