فائل فوٹو

پلان بی کے مطابق صوبوں کی اہم شاہراہیں بند کی جائیں گی: فضل الرحمان
13 نومبر 2019 (12:59) 2019-11-13

مولانا فضل الرحمان کا مطالبات منوانے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ۔ اسلام آباد میں دھرنا جاری رکھتے ہوئے صوبوں کی اہم شاہراہیں بند کی جائیں گی۔

پلان بی کے مطابق بلوچستان کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی شاہراہ جبکہ سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی شاہراہ جیکب آباد پر بند کی جائے گی۔ پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صورتحال پر غور کیلئے اجلاس بلالیا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں فیض آباد کرال چوک اور ترنول میں سڑکوں پر رینجرز اور پولیس تعینات کر دی گئی۔ اسلام آباد کے ایچ نائن گراؤنڈ میں جے یو آئی کا دھرنا جاری ہے۔ کارکن دوپہر کے کھانے کی تیاری میں مصروف ہیں۔


ای پیپر