فائل فوٹو

'ن لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، شورٹی بانڈز کا بندوبست کرے'
13 نومبر 2019 (10:45) 2019-11-13

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ اب نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، شورٹی بانڈز کا بندوبست کرے۔

اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، شریف فیملی میں مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔ نواز شریف کی مثال آصف زرداری اور کئی دیگر ملزمان بھی حاصل کرنا چاہیں گے۔ کسی طریقہ کار کے بغیر بیرون ملک بھیجنا عملی طور پر ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم کو بیرون ملک علاج کیلئے مشروط اجازت دی جس کے مطابق نواز شریف کو شورٹی بانڈز کے علاوہ گارنٹی بھی دینا ہوگی کہ وہ بیرون ملک جا کر واپس آئیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے شورٹی بانڈز دینے سے صاف انکار کر دیا، عطا تارڑ نے کہا شورٹی بانڈز عدالت میں دے چکے حکومت کو دینے کی ضرورت نہیں۔ کسی بھی قسم کی، کوئی بھی شرط قبول نہیں، نواز شریف نے حکومت کی مشروط اجازت لینے سے صاف انکار کر دیا۔


ای پیپر