پاکستان میں غربت کی شرح30 فیصد ہے : عالمی بنک
13 نومبر 2018 (16:36) 2018-11-13

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان میں عربت سے متعلق رپورٹ پیش کردی‘ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پا کستان میں غربت کی شرح 30فیصد ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح تیس فیصد ہے پاکستان میں پندرہ سال کے دوران غربت کی شرح میں 35فیصد کمی ہوئی۔ بلوچستان غریب ترین صوبہ اور سرح 42.2فیصد ہے‘ سندھ 34.2 فیصد‘ خیبرپختونخوا میں غربت کی شرح 27فیصد ہے۔ صوبہ پنجاب میں 25فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔

بلوچستان کا علاقہ واشک ملک کا غریب جبکہ ایبٹ آباد امیر ترین ضلع ہے۔ شہری علاقوں میں غربت کی شرح 18فیصد‘ دیہات میں 36فیصد ہے۔ بلوچستان 53‘ خیبرپختونخوا میں 49فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ سندھ 47 اور پنجاب میں 38فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ 


ای پیپر