Bilawal Bhutto Zardari ,Shahbaz Sharif,PMLN,PDM,PPP,Marryam Nawaz
13 May 2021 (19:02) 2021-05-13

پی ڈی ایم میں دوریاں ختم کرنے کیلئے شہبازشریف نے عید الفطر کا سہارا لے لیا ،عید کے پر مسرت موقع پر شہبا ز شریف نے بلاو ل بھٹو کو عید مبارک کا پیغام دیکر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عید کے پر مسرت موقع پر اپوزیشن اتحاد میں دوریاں ختم کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر لیا ،دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی ۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے عوام دشمن حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر عوامی مسائل کو اسمبلی میں بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر بھی بات چیت کی گئی .

دونوں رہنمائوں نے اپوزیشن اتحاد میں ٹوٹ پھوٹ سمیت پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پرپیدا موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے پر بات چیت کی ۔


ای پیپر