فائل فوٹو

پاکستانی شائقین ارطغرل غازی کے اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
13 May 2020 (14:28) 2020-05-13

اسلام آباد : پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیا پر ” ارطغرل غازی “ کے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والا ڈرامہ سیریل ” ارطغرل غازی “جس میں خاص طور پر حلیمہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی شائقین حلیمہ کے کردار کو رول ماڈل کے طور پر لے رہے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی بولڈ تصاویر پر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ارطغرل کی حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کے بعد ایسے لباس کیسے پہن سکتی ہیں جو حلیمہ سلطان کی شخصیت کے خلاف ہیں۔

دوسری طرف ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار کی اپنے پالتو کتے کے ساتھ لی گئی تصویر کو بھی کافی ناپسند کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو ترجیح دینے والا ارطغرل گھر میں کتے کو کیسے پال سکتا ہے۔


ای پیپر