لاہور کے بعد دہشتگردوں کا ایک اور حملہ
کیپشن:   Image Source : INP
13 May 2019 (21:24) 2019-05-13

کوئٹہ : لاہور کے بعد ایک دفعہ پھر دہشتگردوں کا پاکستان پر حملہ ،کوئٹہ میںپولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل کے قریب دہشتگردوں کے حملے سے متعدد افراد زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں ،پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے .

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے،ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پولیس ہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں دھماکے کے مقام کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔


ای پیپر