دیپکا پڈوکون نے اداکاری کس سے سیکھی ؟
13 مئی 2019 (21:14) 2019-05-13

ممبئی : بالی ووڈ داکارہ دیپکا پیڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اداکاری اپنی والدہ سے سیکھی ہے۔

دپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مائوں کے عالمی دن پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اداکاری میں مہارت کہاں سے حاصل کی ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کو رام لیلا، باجی راو مستانی اور پدماوت جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی اداکارہ دیپکا پیڈکوون نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کی والدہ اجالا پڈوکون ایک فیملی ڈنر کے دوران کچھ ڈانس ٹپس دیتی نظر آ رہی ہیں۔

 اسی دوران وہاں موجود دپیکا پڈوکون سمیت سبھی لوگ خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے ساتھ میں لکھا کہ اب ہمیں پتا چلا کہ میں نے اداکاری میں مہارت کہاں سے حاصل کی۔ماں میری دوست، میری رہنما، اینکر اور نظم و ضبط کی پابند اور میری رول ماڈل ہیں۔


ای پیپر