شہباز شریف کا لندن میں قیام ،کیا این آر او ہو گیا ؟بڑی خبر آگئی
13 May 2019 (18:01) 2019-05-13

لاہور : لندن میں رہائش پزیر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے متعلق فواد چوہدری نے پیشگوئی کی کہ لگتا نہیں کہ وہ اب واپس آئینگے ،لیکن اگر واپس نہ آئے تو انہیں کھینچ کر لائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے شہباز شریف سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ منتیں کر کے ملک سے باہر گئے ہیں اور اب لگتا نہیں وہ واپس آئینگے ،انہوں نے کہا لیکن اگر ایسا ہو ا تو ان کو تحریک انصاف کی حکومت کھینچ کر واپس لائے گی .

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علیم خان سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ آیا، عدالتی نظام سے پاکستان میں لوگ مطمئن نہیں، اس میں اصلاح کی ضرورت ہے، نواز شریف کو بھی ریلیف دیا گیا، سابق حکومتوں کی کرتوتوں کے باعث یہاں پہنچے ہیں۔


ای پیپر