فوٹو/ شاہ محمود آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

آج جنوبی پنجاب صوبے کا بل پیش کرینگے: شاہ محمود قریشی
13 May 2019 (11:15) 2019-05-13

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کا بل پیش کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر سے درخواست کریں گے کہ رولز معطل کر کے جنوبی پنجاب صوبے کے بل پر بحث کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا نہیں چاہتی اور مسلم لیگ ن بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبے میں عوام کو تقسیم کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج پر بھی گرما گرم بحث کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ حالیہ بارشوں سے تباہ فصلوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی آج ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔


ای پیپر