image Source: IFM File Photo

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی شرائط سامنے آگئیں
13 May 2019 (10:10) 2019-05-13

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی شرائط سامنے آگئیں، آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو 6 ارب ڈالر 39 ماہ میں قسطوں میں جاری ہوں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق ٹیکس پالیسی کے ذریعے قرضوں میں کمی لائیگا۔ حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو اسٹیٹ بینک کی خود مختاری قائم رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا تعین مارکیٹ کے طے کرنے سے مالی شعبے میں بہتری آئے گی۔ آئی ایم ایف نے واضح کیا کہ معاہدے پر عمل درآمد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ہو گا۔

پاکستان آئندہ بجٹ کے خسارے میں 0.6 فیصد کمی لائے گا۔ پاکستان آئندہ 3 سال میں پبلک فنانسنگ کی صورتحال میں بہتری لائے گا۔ ٹیکسوں کا بوجھ تمام شعبوں پر یکساں لاگو ہو گا۔


ای پیپر