پی ایس ایل سے بھی کرونا وائرس سے متاثر,شیڈول تبدیل
13 مارچ 2020 (17:32) 2020-03-13

کراچی :کرونا نے جہاں پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے وہیں پی ایس ایل بھی اس سے متاثر ہو چکی ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 2020 کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے اور ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے، پی سی بی کے فیصلے کے مطابق پی ایس ایل 2020 کو چار روز تک محدود کردیا گیا ہے اور نئے شیڈول کے مطابق اب 34 کی بجائے 33 میچز کھیلے جائیں گے،نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔


ای پیپر