فائل فوٹو

کرونا کا ایک اور کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 22 ہو گئی
13 مارچ 2020 (11:47) 2020-03-13

کراچی: شہر قائد میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 52 سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متاثرہ شخص 2 روز پہلے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد کراچی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جب کہ کرونا وائرس کے مبتلا 2 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کرونا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جب کہ حکومت سندھ نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


ای پیپر