کوئٹہ گلیڈی ایٹر پی ایس ایل فو ر کے فائنل میں پہنچ گئی
13 مارچ 2019 (23:23) 2019-03-13

کراچی :پی ایس ایل فور کے کوالیفائینگ راﺅنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پشاور زلمی کو شکست دیدی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پشاور زلمی کو 186رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پشاور زلمی 176رنز بنا سکی ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی طر ف سے بہتر ین بیٹنگ کرتے ہوئے واٹسن نے 71رنز سکور کیے احسان علی نے 46نمایاں سکور کیے ،سرفرا ز 12رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،پشاور زلمی کی طر ف سے وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ،جبکہ حسن علی نے 39رنز دیکر 1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ،

پولاڈ اور ڈیرن سیمی بہترین پارٹنر شپ قائم کی لیکن وہ پشاور زلمی کو کامیابی نہ دلوا سکے ،سیمی 46اور پولاڈ 44رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،کوٹئہ کی طر ف سے محمد حسنین نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 2اہم کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ،واٹسن سے اہم اور فیصلہ کن اوور میں صرف 10رنز دیکر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی کامیابی کو یقینی بنا یا ۔


ای پیپر