بلاول بھٹو زرداری کی آغا سراج درانی سے ملاقات کا احوال جانئے
13 مارچ 2019 (20:58) 2019-03-13

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سے گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ملاقات کی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز زیر حراست اسپیکر آغا سراج درانی سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ اسمبلی پہنچے تو وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا ستقبال کیا۔نیب حراست میں موجود آغاسراج درانی نے بلاول بھٹو کو گلے لگا کر استقبال کیا، جس کے بعد بلاول بھٹو نے آغا سراج درانی سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ،نثار کھوڑو، قائم علی شاہ اورمنظور وسان بھی موجود تھے۔بعد ازاں چیئرمین پیپلزپارٹی نے پارلیمانی پارٹی کیاجلاس کی صدارت بھی کی۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ، اسمبلی کیاندراوراطراف کمانڈوز تعینات ہوں گے جبکہ پارلیمانی جماعتوں، میڈیا نمائندوں کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔یاد رہے 11 مارچ کو احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے جسمانی میں 21مارچ تک توسیع کردی تھی۔ 


ای پیپر