نوازشریف کوجیل کاماحول پسندنہیں: یاسمین راشد
13 مارچ 2019 (20:04) 2019-03-13

لاہور :وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ ٹوئٹ کے بجائے اپنے والد کیلئے دعاکریں، نوازشریف بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو کھل کربتائیں۔

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا فیصل ڈار،ڈاکٹرسعیداخترسے ملاقاتیں ہوچکی ہیں ، لیورٹرانسپلانٹ پرفیصل ڈار نے کہا کہ آلات الشفاکی طرح چاہتاہوں، حکومت اوراپوزیشن غریب آدمی کیلئے لیورٹرانسپلانٹ چاہتی ہے۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے پیسے بھی سرکارکے خرچ ہوں اورخاموشی بھی اختیارکریں، پی کیایل آئی کے منصو بے کوسپورٹ کریں گے، ڈاکٹرسعید اختر وصال کرجائیں تو کیا پی کے ایل آئی کا منصوبہ بند ہوجائے گا۔

نواز شریف کی صحت کے حوالے سے وزیرصحت پنجاب نے کہا نوازشریف کی صحت بہترہے، جیل میں ان کومکمل طبی سہولتیں دستیاب ہیں، ن لیگ اورشریف خاندان علاج پرسیاست نہ کرے، مریم کومشورہ دوں گی ٹوئٹ کے بجائے ان کیلئے دعاکریں۔ نوازشریف کوجیل کاماحول پسندنہیں ، ظاہر ہے نوازشریف جیل میں ہیں دباو کاشکارہیں، وہ بیرون ملک جاناچاہتے ہیں توکھل کربتائیں، ان کو باہر بھجوانا حکومت کے بس میں نہیں۔یاسمین راشد نے کہا نواز شریف کو ہر سہولت دینے کیلئے تیار ہیں، اگر کوئی نہیں لینا چاہے تو زبردستی تو نہیں کرسکتے۔


ای پیپر