Image Source : Twitter

شاہ رخ ،عامر اور سلمان کے گرد گھیرا تنگ
13 مارچ 2019 (18:00) 2019-03-13

ممبئی :پاک بھارت کشیدگی کے بعد انتہا پسند ہندوں کو بالی ووڈ سے وابستہ مسلمان فنکاروں پر پاکستان مخالف بیان دینے کے لیے دبا ڈالنے کا ٹاسک مل گیا۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مخالف بیان دینے کے لیے بالی ووڈ میں کام کرنے والے بہت سے مسلمان فنکاروں کو براہ راست اور نامعلوم فون نمبرز سے کالز کے ذریعے دھمکایا جارہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ پاکستان مخالف بیان دیں۔

دوسری جانب انتہا پسند ہندوں کے رہنماں کی جانب سے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو بھی پیغامات پہنچا دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا جو مسلمان اورپاکستان مخالف بیان دینے کی مہم چلانے کے لیے پہلے ہی بہت سرگرم دکھائی دے رہا ہے انہوں نے بھی اپنے پروگراموں کے ذریعے مسلمان سیاستدانوں عالم دین اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیری رہنماں کو غدار پیش کرنے کی ٹھان لی ہے۔

موجودہ صورتحال میں اس پروپیگنڈا پر جہاں کچھ بھارتی صحافی بات کرتے ہوئے گھناﺅنی سازش کو بے نقاب کر رہے ہیں وہیں دنیا بھر میں بھی اس مہم پر بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔


ای پیپر