پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے : فواد چوہدری
13 مارچ 2019 (17:41) 2019-03-13

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی لڑائی شخصیات کیخلاف نہیں  ملکی دولت لوٹنے والوں سے ہے ۔ پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے ۔ پاکستان کامستقبل نوجوان نسل کیساتھ جڑا ہوا ہے۔ 

وزیر اطلاعات فواد چوہدری   نے  اسلام آبادمیں  پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے پی کے  کے عہدیداروں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان سیاسی وژن رکھتے ہیں۔  تحریک انصاف عوامی جماعت ہے ، جس نے تبدیلی کی بنیاد رکھی ۔ ملکی سیاسی جماعتیں عمران خان کے نام سے خوفزدہ ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں ہم نے فرسودہ نظام کو للکارا ۔تحریک انصاف نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کا گٹھ جوڑ ختم کیا۔عمران خان کے علاوہ آج تک کسی کو مافیا کیخلاف لڑنے کی جرات نہیں ہوئی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ  تحریک انصاف کے کارکن ہمارے دست و بازو اور طاقت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ دہشتگردی کیخلاف اقدامات سے پی ایس ایل پاکستان واپس آئی۔ پاکستان میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں

فواد چوہدری نے کہا کہ حالیہ کشیدہ صورتحال میں پورا پاکستان اپنی قیادت کیساتھ جڑا ہوا ہے ۔ نوجوان نسل نے اپنے مستقبل  کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں ووٹ دیا۔ تحریک انصاف نے علاقائی کی بجائے قومی سیاست کو فروغ دیا۔گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ادارے تباہ ہوئے ۔ حکومت ایسا ماحول پیدا کریگی کہ ملازمتوں کے مواقع بڑھیں ۔عوام کیلئے ہاسنگ منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔


ای پیپر