فائل فوٹو

پاکستان میں کرکٹ سیریز کا ایک اور گرین سگنل مل گیا
13 مارچ 2019 (15:06) 2019-03-13

لاہور: ورلڈکپ کے بعد پاکستان میں کرکٹ سیریز کا ایک اور گرین سگنل مل گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر افغانستان کرکٹ بورڈ کا مثبت جواب آگیا۔

چیئرمین افغانستان کرکٹ بورڈ عزیز اللہ فضلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز کا فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد کریں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو پاکستان آکر کھیلنے کی دعوت دی تھی۔


ای پیپر