فوٹو بشکریہ فیس بک

ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نااہل قرار
13 مارچ 2019 (13:38) 2019-03-13

کراچی : الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

ارشد وہرہ ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے پر نااہل ہوئے۔ ارشد وہرہ کی نااہلی کی درخواست ایم کیو ایم پاکستان نے دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ ارشد وہرہ ضلع سنٹرل کراچی کی یونین کونسل 49 سے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔


ای پیپر