فائل فوٹو

پی ایس ایل فور، آج کوئٹہ گلیڈیٹر اور پشاور زلمی کے درمیان ٹاکرا ہوگا
13 مارچ 2019 (13:23) 2019-03-13

کراچی: پاکستان سپر لیگ کا اہم میچ آج کوئٹہ گلیڈیٹر اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جو ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ آگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔ حریف ٹیمیں 11 بار اِن ایکشن ہوئیں، مقابلہ برابر کا رہا۔ 5، 5 بار دونوں نے فتح سمیٹی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔ دونوں میں آخری بار 15 فروری کو ٹاکرا ہوا۔ سرفراز الیون نے دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹ سے بازی اپنے نام کی۔ 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے عمر اکمل میچ کے ہیرو بنے۔

واضح رہے کہ پشاور کے کامران اکمل اور کوئٹہ کے عمر اکمل دونوں ہی بھائی اپنی ٹیموں کے بہترین بلے باز رہے۔ زلمی میں کیرون پولارڈ ہیں ، تو کوئٹہ میں شین واٹسن۔ حسن علی کا جوڑ سہیل تنویر سے پڑے گا تو وہاب ریاض کے مقابل محمد نواز ہوں گے۔


ای پیپر