فوٹو بشکریہ فیس بک

یوم پاکستان بھرپور ملی یکجہتی کیساتھ منانے کی تیاریاں جاری: ڈی جی آئی ایس پی آر
13 مارچ 2019 (12:14) 2019-03-13

اسلام آباد: یوم پاکستان بھرپور ملی یکجہتی کے ساتھ منانے کی تیاریاں جاری ہیں، 23 مارچ کی تقریبات کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے " پاکستان زندہ باد" پرومو جاری کردیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان پر شاندار پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان تقریب کے اعزازی مہمان خصوصی ہونگے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ میں آذربائیجان اور سعودی فوجی دستے شریک ہوں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے بھی فلائی مارچ پاسٹ کرینگے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی پرومو بھی جاری کر دیا۔


ای پیپر