فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی
13 مارچ 2019 (11:46) 2019-03-13

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، قلات، مکران سمیت دیگر حصوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں سے سردی برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت کالام میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور سمیت پنجاب میں ٹھنڈی ہواؤں سے سردی برقرار، سورج نکلنے سے موسم سہانا۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں، بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری۔

گلگت بلتستان، گلیات اور مری میں گرتے روئی کے گالوں سے سردی جانے کو تیار نہیں۔


ای پیپر