فوٹو بشکریہ فیس بک

نواز شریف حکومتی آفر کے باوجود ہسپتال نہ جانے پر بضد کیوں؟ سابق وفاقی وزیر نے وجہ بتادی
13 مارچ 2019 (11:32) 2019-03-13

لاہور: نواز شریف حکومتی آفر کے باوجود ہسپتال نہ جانے پر بضد کیوں؟ سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے نیو نیوز سے گفتگو میں وجہ بتادی۔

انہوں نے بتایا کہ میاں صاحب کو پتہ ہے، حکومت علاج کے نام پر پھر تضحیک کا نشانہ بنائے گی اسلیے وہ ہسپتال نہ جانے پر بضد ہیں۔

گزشتہ روز مریم نواز نے اہلخانہ کے ہمراہ والد سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ابا جی کی طبیعت ٹھیک نہیں، رات بھر انجائنا کی تکلیف رہی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم ناساز طبیعت کے باعث کل بھی کسی سے ملاقات نہیں کرپائیں گے۔


ای پیپر