فوٹو بشکریہ فیس بک

جمشید دستی نے اپنے چاہنے والوں کو مایوس کر دیا
13 مارچ 2019 (10:43) 2019-03-13

ملتان: عوامی خدمت کی وجہ سے شہرت پانے والے عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی ایل ایل بی پارٹ ون کے تمام پرچوں میں فیل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمشید دستی ون سیون ڈبل فور رول نمبر کے ذریعے امتحانات میں شریک ہوئے تھے، ایل ایل بی پارٹ ون کے سات میں سے ایک بھی پیپر کلیئر نہیں کر سکے، جمشید دستی نے ملتان لا کالج میں داخلہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ جمشید دستی 2013 کے الیکشن میں تو جیت گئے تھے لیکن بدقسمتی سے انھیں اس بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، البتہ عوام میں مقبولیت رکھتے ہیں۔


ای پیپر