بجلی صارفین ہوجائیں تیار۔۔۔ایک اور بم گرنے کو تیار
13 مارچ 2019 (10:17) 2019-03-13

اسلام آباد: بجلی صارفین پر ایک اور بم گرنے کو تیار، ٹیرف میں ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، نیپرا آج سماعت کرے گا۔ نیپرا میں تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست جمع کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے دسمبر تک 201 ارب روپے اضافی اخراجات آئے اسلیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی جائے۔

درخواست کے مطابق آئیسکو نے 25 ارب ، لیسکو نے 34 ارب اور گیپکو نے 15 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔

فیسکو کی جانب سے 39 ارب ، میپکو نے 35 ارب اور پیسکو نے 31 ارب سے زائد کے بقایا جات کی منظوری کی درخواست دائر کی ہے۔


ای پیپر