کراچی رینجرز پر دہشتگردوں کا حملہ ،ایک شہید
13 مارچ 2018 (22:11)

کراچی : کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کے علاقے لیاری میں رینجرز پر حملے میں ایک اہلکار جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاری کے علاقے بغدادی کے علی محمد محلہ میں کمیلہ اسٹاف کے قریب پیش آیا۔حملے کے وقت رینجرز کے اہلکار گشت کرنے والی گاڑی میں چھاپہ مار کارروائی کے لیے موجود تھے۔اچانک گھات لگا کر کیے گئے حملے میں رینجرز کے 50 ونگ کے 4 جوان فواد حسین، محمد بوٹا، سیف اللہ اور عبدالرب شدید زخمی ہوئے۔

انہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر رینجرز کا ایک جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔جاں بحق رینجرز اہلکار کی میت اور 2 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق رینجرز کی ٹیم پر حملہ لیاری کے علاقے میں گشت کے دوران کیا گیا کیا گیا۔


ای پیپر