ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ کی طبیعت خراب
13 مارچ 2018 (21:07) 2018-03-13

ممبئی :بالی ووڈ کی جان امیتابھ کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی ۔گزشتہ دنوںوہ عامر خان کی فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ میںمصروف تھے ۔ذرائع کے مطابق دن رات کام کی وجہ سے امیتابھ کی طبیعت بگڑ گئی .

امیتابھ کے چیک اپ کے لیے ممبئی سے ڈاکٹروں کی ٹیم کو طیارے کے ذریعے جودھ پور طلب کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد امیتابھ کو 2 دن کا آرام کا مشورہ دیا ہے۔ڈاکٹروں نے فلم میں استعمال ہونے والے بھاری بھرکم لباس کو ان کی طبیعت میں خرابی کی وجہ قرار دیتے ہوئے یہ لباس پہننے سے بھی منع کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن ایک روز آرام کے بعد پھر فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے تاہم فلم کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس فلم میں امیتابھ بچن، عامر خان، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناءشیخ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ یہ فلم رواں سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’ ٹھگز آف ہندوستانکے کردار نے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو بیمار کردیا۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران گھنٹوں گھنٹوں بھاری بھرکم لباس پہننے سے امیتابھ بچن سر، کمر اور گردن میں درد کی شکایت کرنے لگے اور شوٹنگ کے دوران ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔


ای پیپر