ایک سال میں اسلام آباد کی 550 خواتین کی خود کشی کی کوشش
13 مارچ 2018 (20:29) 2018-03-13

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک سال میں 550 خواتین نے خودکشی کی کوشش کی ، خود کشی کی وجوہات میں ذہنی دباو، معاشی وگھریلومسائل ہیں جب کہ خود کشی کے واقعات میں اموات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طالبات اورشادی شدہ خواتین میں خودکشی کے رجحان سے متعلق اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں جن کے مطابق ایک سال کے دوران 550 خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ۔ اسلام آباد کے پمز اسپتال نے طالبات اور شادی شدہ خواتین میں خودکشی کے رجحان سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایک سال میں 550 خواتین نے خودکشی کی کوشش کی ، خود کشی کی شرح میں زیادہ ترشادی شدہ خواتین جبکہ کئی طلبا شامل ہیں۔ترجمان اسپتال نے کہا ہے کہ خود کشی کی وجوہات میں ذہنی دباو، معاشی وگھریلومسائل ہیں جب کہ خود کشی کے واقعات میں اموات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔


ای پیپر