عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ کا نوٹس
13 مارچ 2018 (19:16) 2018-03-13


لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو نوٹس جاری کردیا۔


تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسانے سے باز نہیں آ رہے، مریم نواز جلسوں اور سوشل میڈیا پرعدلیہ کو تضحیک کا نشانہ بنارہی ہیں جبکہ نواز شریف نے عدلیہ کے خلاف بغاوت کا اعلان کرکے عوام کو اکسایا ہے۔


عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکنے پر پیمرا بھی کچھ نہیں کر رہا جبکہ لیگی شخصیات کی عدلیہ مخالف تقاریر کا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد نواز شریف ، مریم نواز اور پیمرا سے 15 مارچ تک جواب طلب کر لیا جبکہ سیکرٹری پیمرا کو بھی مرکزی کیس میں فریق بنانے کی اجازت دے دی ہے۔


ای پیپر