گجرات جلسے میں عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش
13 مارچ 2018 (19:05)

گجرات :پی ٹی آئی کے جلسے میں جوتا پھینک دیا گیا ، جوتا علیم خان کو جا لگا ۔ گجرات جلسے میں جوتا عمران کو لگنے کے بجائے علیم خان کو جا لگا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران ایک شخص نے سٹیج پر جوتا پھینکا جو عمران خان کے برابر میں کھڑے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو لگا۔

عمران خان گاڑی کے اوپر چند رہنمائوں کے ہمراہ کھڑے ہوکر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک حاضرین میں سے کسی نے ان کی جانب جوتا اچھالا جو علیم خان کے سینے پر لگا۔یہ واضح نہیں کہ جوتا عمران خان کی جانب پھینکا گیا تھا یا اس کا نشانہ علیم خان ہی تھے۔

اس سے دو روز قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف پر بھی جوتا پھینکا گیا تھا ۔


ای پیپر