کراچی میں مئی اور جون میں سخت گرمی پڑ سکتی ہے،محکمہ موسمیات
13 مارچ 2018 (18:35)

کراچی :محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں مئی اور جون میں سخت گرمی پڑ سکتی ہے۔ ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔ اس لیے کراچی کی عوام تیار رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ہیٹ ویو کے دوران رمضان بھی آئے گا۔ اسی لیے موسمیات نے کراچی کے عوام اور انتظامیہ کو پیشگی خبردار کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈایریکٹر عبدالرشید کے مطابق مئی اور جون میں سخت گرمی ہوگئی۔ یہی نہیں ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔ہیٹ ویو کے تناظر میں گزشتہ سانحات کو سامنے رکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ ہونا پڑے گا۔عبدالرشید کے مطابق رمضان کے گزرجانے کے بعد جولائی میں موسم بہتری کی طرف آئے گا۔شہریوں کو امید ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران پیشگی اقدامات ضرور کیے جائیں گے۔


ای پیپر