سپیکر قومی اسمبلی کےساتھ ہم بھی واک آئوٹ کریں گے : شیریں مزاری
13 مارچ 2018 (18:10) 2018-03-13

اسلام آباد : تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری نے کہا ہے کہ سپیکر نے واک آئوٹ کیا ہے تو ہم بھی واک آئوٹ کریں گے ۔

قومی اسمبلی میں وفاقی سیکرٹری داخلہ کے ایوان میں نہ آنے پر تحریک انصاف کے اراکین نے بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے پی ٹی آئی اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آپ کے مؤقف کی ترجمانی کی ہے اور جب اسپیکر واک آؤٹ کرگئے تو کسی معزز ممبر کو احتجاجاً نہیں جانا چاہئے تاہم پی ٹی آئی اراکین بھی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔ڈپٹی سپیکر نے اعجاز جاکھرانی اور صاحبزادہ طارق اللہ کو کہا کہ وہ پی ٹی آئی ارکان کو منا کر واپس لائیں ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان کی واپسی کے بعد ڈپٹی سپیکر اور شیریں مزاری کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ، ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آپ چپ کریں ، آپ مائیک کے بغیر بات کرتیں ہیں ،جس پر شیریں مزاری نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں آپ کس طریقے سے بات کر رہے ہیں ۔


ای پیپر