گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

13 مارچ 2018 (18:02)

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا، جس کے بعد سرکاری اورنجی اسکولوں میں چھٹیاں یکم جون کے بجائے 8 جون سے ہوں گی جب کہ تعطیلات 14 اگست کے بجائے 10 اگست تک ہوں گی۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اللہ بخش کے مطابق اگرمئی میں موسم زیادہ گرم ہوا توشیڈول میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے اوررمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کارصبح 7:00 بجے 11 بجے تک ہوں گے۔واضح رہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 15 یا 16 مئی کو ہوگا۔

مزیدخبریں