سرفراز احمد نے اپنی غلطی تسلیم کرلی
13 جون 2020 (22:09) 2020-06-13

لاہور :سابق کپتان سرفراز احمد نے واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یقینی طورپر غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے ڈراپ ہوا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2019 میں پاکستان ٹیم کی قیادت سے برطرف اور ٹیم سے ڈراپ ہونے والے سرفراز احمد کو دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

نو ماہ بعد قومی اسکواڈ میں شمولیت حاصل کرنے والے 33 سالہ سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ قومی اسکواڈ میں دوبارہ واپسی پر خو ش ہیں، کوشش ہو گی کہ جہاں موقع ملے بہتر سے بہتر پر فارم کروں۔


ای پیپر