ماہرہ خان نے طویل عرصے بعد اپنے محبوب کا نام بتا دیا
13 جون 2020 (20:11) 2020-06-13

لاہور :پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک طویل عرصے بعد اپنے محبوب کا نام بتا دیا ۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے خاص شخص سلیم کریم کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ مجھے میری کسی نیکی کے بدلے ملے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کےمعروف ڈایزائنر ایس وائے کو دیئے گئے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وئرل ہو رہی ہے جس میں ماہرہ نے سلیم کریم کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہوں نے زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا نیک کام ضرور کیا ہے کہ جس کے بدلے اللہ نے مجھے سلیم کریم کی محبت میں مبتلا کیا ہے۔

میزبان نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ جب آپ اُن کی آنکھوں میں دیکھتی ہیں آپ کے ذہن میں سب سے پہلی بات کیا آتی ہے جس پر ماہرہ خان نے اپنے ڈرامہ ہمسفرکا ایک ڈائیلاگ دہراتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں مجھے تم کسی نیکی کے بدلے میں ملے ہو۔۔۔


ای پیپر