شاہد آفریدی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
13 جون 2020 (18:10) 2020-06-13

کراچی :پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر ہر دلعزیز شخصیت شاہد آفریدی کا کروناٹیسٹ بھی مثبت آگیا ،طبیعت ناساز ہونے پر ٹیسٹ کروانے پر کرونا ٹیسٹ کی تصدیق ہو گئی ۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں چند دنوں سے اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا اور میرے جسم میں بہت درد تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو بدقسمتی سے مثبت آیا، شاہد آفریدی نے لکھا کہ مجھے جلد صحتیابی کے لیے آپ سب کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔


ای پیپر