لاہور میں بگڑتی صورتحال کے بعد لاک ڈائون سے متعلق وزیر اعظم کااہم فیصلہ
13 جون 2020 (17:43) 2020-06-13

لاہور : وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں بگڑتی صورتحال کے بعد لاک ڈائون کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں لاک ڈائون نہیں کیا جائے گا ۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب حکومت کا اہم اجلاس ہوا جس میں لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کیلئے شہر میں لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ کی جانب سے کورونا سے متاثرہ علاقوں کی جیوٹیگنگ پریزینٹیشن دی گئی۔

اجلاس میں لاہور میں 2 ہفتوں کا مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ شہر کو مکمل بند نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت کسی بھی ضلع کو مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی شہروں کو ٹاؤن کی سطح پر لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔


ای پیپر