شوگر ملز کی حکومت کو 70 روپے فی کلو چینی کی پیشکش
13 جون 2020 (17:27) 2020-06-13

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کردی ہے لیکن اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کردی ہے، وہ جو کل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے آج بھاؤ تاؤ کر رہے ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں کہ آگے بھی وزیر اعظم عمران خان بیٹھے ہیں۔اب بات 70 فی کلو پر نہیں رکے گی، ہم اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور چینی کی درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔

یاد رہے کہ حکومت کی طرف سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ اور سبسڈی پر تحقیقات کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں ایک تحقیقاتی رپورٹ بھی جاری کی جا چکی ہے۔


ای پیپر