بجٹ میں تنخواہیں نہ بڑھانے پر سرکاری ملازمین نے انتہائی قدم اٹھا لیا
13 جون 2020 (16:25) 2020-06-13

لاہور : تنخواہیں نہ بڑھانے پر سرکاری ملازمین نے حکومت کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا ،ریلوے ملازمین نے احتجاجاََ ریلوے کاپہیہ جام کر دیا ،مشتعل مظاہرین نے تیز گام ایکسپریس کا انجن روک لیا ۔

وفاقی بجٹ میں تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف ریلوے ملازمین نے مظاہرہ کیا، شیڈ انجن میں کئے گئے احتجاج کے دوران تیز گام ایکسپریس کے انجن کو بھی روکا گیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ قاتل بجٹ کسی صورت منظور نہیں، مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے مگر تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، بجٹ میں غریب کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، غریب مزدور پہلے ہی پس رہے ہیں اب بھی انہیں کچھ نہیں ملا۔

دوسری جانب بجٹ دستاویزات کے مطابق صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے صفر فیصد کسٹم ڈیوٹی والی اشیاءپر اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔ 40 مختلف صنعتی خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کر دی گئی۔ 90 مختلف صنعتی اشیاءکی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 11 فیصد سے کم کر کے 3 اور صفر فیصد کر دی گئی۔

ہاٹ رولڈ کوائلز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ساڑھے 12 فیصد سے کم کر کے 6 جبکہ مختلف سٹیل مصنوعات کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ساڑھے 17 فیصد سے کم کر کے 11 فی صد کر دی گئی۔ سمگلڈ ہونے والی اشیاءکی قانونی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کر دی گئی۔


ای پیپر