کراچی میں کرونا سے متعلق تشویشناک خبر
13 جون 2020 (16:16) 2020-06-13

کراچی :صوبے ہر ضلع میں خطرناک حد تک کرونا پھیل رہا ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی درخواست کر دی ۔

صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10081 ٹیسٹ کئے گئے، 10081 کے نتیجے میں 2262 نئے کیسز ظاہر ہوئے، اب تک 287135 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 51518 کیسز آئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 مریض انتقال کرگئے، انتقال کرنے والوں کی تعداد 816 ہوگئی ہے، اس وقت 26315 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج میں 24525 گھروں میں ، 92 قرنطینہ مراکز میں اور1698 مختلف ہسپتالوں میں ہیں۔


ای پیپر