تصویر آئی سی سی ورلڈ کپ ٹوئٹر

بارش کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ تاخیر کا شکار
13 جون 2019 (15:11) 2019-06-13

لندن: کرکٹ ورلڈکپ میں ایک بار پھر بارش کی انٹری ہوگئی، نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ تاخیر کا شکار۔

ابھی تک میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا، ناٹنگھم میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ساڑھے چار بجے امپائرز دوبارہ گراؤنڈ کا معائنہ کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک ناقابل شکست ہیں، نیوزی لینڈ نے تین میچ کھیلے ہیں۔ تینوں میں کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کا پہلا نمبر ہے جبکہ بھارتی ٹیم نے دو میچ کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی، اس کی چوتھی پوزیشن ہے۔


ای پیپر