فوٹو بشکریہ فیس بک

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
13 جون 2019 (14:29) 2019-06-13

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، سندھ کے کئی شہروں میں سورج قہر ڈھانے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاڑکانہ اور جیکب آباد میں پارہ 48 ڈگری تک جا پہنچا۔ دادو، روہڑی اور موہنجودارو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکھر میں 44 اور حیدرآباد میں پارہ 43 ڈگری کو چھونے لگا۔

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گرمی پھر زور پکڑ گئی۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے اکثر علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں آگئے۔


ای پیپر