تصویر پی سی بی ٹوئٹر

پاکستانی ٹیم نے میچ بہت زیادہ غلطیوں کی وجہ سے ہارا: سرفراز احمد
13 جون 2019 (12:10) 2019-06-13

ٹاﺅنٹن: ورلڈ کپ میں گزشتہ روز آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ٹیم نے میچ بہت زیادہ غلطیوں کی وجہ سے ہارا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے میچ ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بہت زیادہ غلطیاں کیں جس کی وجہ سے میچ ہارے، تاہم پارٹنر شپ طویل ہو جاتی تو میچ کی صورت حال مختلف ہوتی۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شروع اور درمیان کے اوورز میں ہم نے بولنگ اچھی نہیں کی، آخری 20 اوورز بہت اچھے تھے، جن میں ہم نے کم بیک کیا۔ کپتان نے کہا کہ ہم اچھا کھیل رہے ہیں، بس تھوڑی غلطیاں ہیں جن پہ قابو پانا ہے، تاہم شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا افسوس نہیں ہے۔

سرفراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ شعیب ملک اچھا کھیل سکتے ہیں، مجھے امید ہے کہ شعیب ملک وننگ اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دریں اثنا کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے عزم کا اظہار کیا کہ روایتی حریف بھارت سے میچ جیتنے کے لیے اچھا کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کو میگا ایونٹ میں دوسری بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


ای پیپر