فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

اگر میچ جیت جاتے تو زیادہ مزہ آتا: محمد عامر
13 جون 2019 (10:51) 2019-06-13

لندن: آسٹریلیا کیخلاف پانچ وکٹیں لینے والے قومی فاسٹ بولر محمد عامر کہتے ہیں اگر میچ جیت جاتے تو زیادہ مزہ آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلا اوور کرنے کے بعد پتا چل گیا تھا کہ سوئنگ نہیں سیم ہو رہا ہے، اب ورلڈ کپ میں ہمارے پاس میچ ہارنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم معرکے میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، کینگروز نے پہلے بیٹنگ سے شاہینوں کو آؤٹ کلاس کیا پھر بولنگ میں تگنی کا ناچ نچوایا۔ پاکستان 308 رنز کا آسان ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، شاندار سنچری اسکور کرنے پر ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


ای پیپر