فوٹو/ بشکریہ اے ایف پی

ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کیخلاف سخت موقف اپنایا ہوا ہے: مائیک پومپیو
13 جون 2019 (10:11) 2019-06-13

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کیلئے پاکستان کی حمایت ناقابل قبول ہے جس کے خلاف سخت موقف اپنایا گیا ہے۔

امریکا بھارت بزنس کونسل کے چوالیسویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے خلاف سخت موقف اپنایا ہوا ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سابق صدر بش نے بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ کیا اور صدر اوباما نے بھارت کو مرکزی دفاعی پارٹنر کا درجہ دیا اور صدر ٹرمپ کی سربراہی میں دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں پر پہنچایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ پومپیو 24 سے 30 جون تک بھارت اور سری لنکا سمیت ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔


ای پیپر