دنیا بھر کےپاکستانیوں نے جاگ کر میرے لئے دعائیں کیں : شیخ رشید

13 جون 2018 (22:58)


اسلام آباد :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کی جانب سے اپنی نااہلی کیلئے دائر لیگی رہنما شکیل اعوان کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جس فیصلے کو انہوں نے سیاست بنانا چاہا وہ ان کی سیاسی موت بن گیا ہے۔


فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہاکہ آج دنیا بھر میں پاکستانی سوئے نہیں بلکہ میرے لیے دعائیں کیں ۔مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جس فیصلے کو انہوں نے سیاست بنانا چاہا وہ ان کی سیاسی موت چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو میری سیاسی موت دیکھ رہے تھے، میں ان کی سیاسی زندگی دیکھنا چاہتا ہوں۔اگر میرے خلاف بھی فیصلہ آتا تو میں قبول کرتا، میں نواز شریف نہیں۔ انہوں نے 22 تاریخ کو لیاقت باغ میں حلقہ این اے 60 کا جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔میں بڑا عاجز، مسکین اور عام قسم کا آدمی ہوں، اللہ نے آج مجھے پھر عزت دی ہے ٗمیں اپنے وکیل رشید اعوان کا شکریہ بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔


انہوںنے کہاکہ این اے 60 اور 62 میں آج قلم دوات جیت گئی ہے، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور اپنی زندگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی، میری ساری دولت راولپنڈی کی ہے اور میں راولپنڈی کا ہی ہوں۔شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں آرہا ہوں اور عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناؤں گا۔بدمعاشوں، چو لٹیروں، منی لانڈرز کے لیے شیخ رشید سیاسی موت ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ 3 ماہ میں راولپنڈی میں جتنا جوا کھیلا گیا، میں سی پی اور ڈی سی او کو 72 گھنٹے کی مہلت دیتا ہوں کہ وہ تمام غریبوں کے پیسے واپس کردیں۔

مزیدخبریں